دنیا

شہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی

چین نے پاک چین دوستی کو مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی۔

ترجمان چینی دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے، شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے دورے میں دونوں ملکوں کے رہنما پاک چین تعلقات، باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاک چین قیادت کی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ بلیوپرنٹ تیارکیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف بیجنگ کے علاوہ گوانگ ڈونگ اورشانگزی بھی جائیں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک شراکت داراورگہرے دوست ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چینی محاورے کے مطابق پاک چین دوستی ماؤنٹ تائی کی طرح مضبوط ہے

جواب دیں

Back to top button