Uncategorized
ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنیکی منظوری
وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔
وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ سندھ حکومت کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔