پاکستان

کور کمانڈر منگلا کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ؟ معاملہ کیا ہے؟

مختلف نیوز ویب سائٹس اور پاکستانی صحافیوں جے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر قبل از وقت ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ وفاقی کابینہ نے درخواست منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورکمانڈر منگلا نے وزارت دفاع کے ذریعے وفاقی حکومت سے درخواست بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات سرانجام نہیں دے سکتے۔

قبل از وقت ریٹائر ہونے والے کور کمانڈر منگلا لیفٹننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کے حوالے سے قابل ذکر یہ بات یہ ہے کہ ان کا نام نومبر 2025 میں نئے آرمی چیف کی سنیارٹی لسٹ میں شامل تھا۔ سینئر صحافی عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ مستعفی جنرل اپنے سیاسی خیالات کے حوالے سے آوٹ سپوکن سمجھے جاتے تھے جو اپنے خیالات اور تصورات کو چھپا نہیں سکتے تھے۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ کہ جنرل ایمن موجودہ سیاسی و ادارہ جاتی نظام کو بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشارہ ہے کہ اگر ڈسپلن قائم نہیں رہے گا تو پھر کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ سانحہ نو مئی کے بعد لاہور کور کمانڈر کو بھی تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button