کاروبار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس کاروبار کے دوران ریکارڈ 67200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رحجان جاری ہے اور انڈیکس میں اب تک 650 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ کاروبار کے دوران 67200 پوائنٹس کی سطح سے اوپر پہنچ گیا۔

سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کی ملکی تاریخ میں یہ ریکارڈ سطح ہے۔ اس سے پہلے انڈیکس کی بلندترین سطح 67167 پوائنٹس تھی جب 13 دسمبر 2023 کو کاروبار کے دوران انڈیکس اس سطح پر پہنچا تھا۔

تجزیہ کار تیزی کی وجہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو قرار دیتے ہیں۔

تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق پاکستان میں نج کاری کے شعبے میں پیشرف اور آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد سے سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل کئی دن سے سٹاک مارکیٹ میں خرید کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور جمعرات کے روز تیزی بھی اس کا تسلسل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button