سپیشل رپورٹ

طالبان نے کراچی تک یونٹ بنا لیئے، داعش سرحد پر گولہ بارود اکھٹا کر رہی ہے،بڑے انکشافات

ملک میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئے روز سیکویرٹی فورسز پر حملے ہو رہے ہیں۔ ریاست کیا کررہی ہے؟ کچھ معلوم نہیں ہے۔ اس حوالے سے اب ملک کے معروف صحافی اور پاک افغان معاملات پر اتھارٹی سمجھے جانے سلیم صافی نے خوفناک انکشافات کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ بدقسمتی سے دہشت گردی اور انتہاپسندی ،جو سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، یہاں کی سیاسی جماعتوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ۔ انہوں نے اسے فوج کے سپرد کررکھا ہے ۔تحریک طالبان کا مسئلہ جوں کا توں ہے ۔ وہ اپنی تنظیم کو دوبارہ منظم کررہے ہیں۔ کراچی تک یونٹ قائم کرلئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پرپولیس کی ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں لیکن چونکہ بفضل خدا دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی نہیں ہوئی اسلئے ہم اس ایشو کو بھول گئے ہیں ۔ کچھ پتہ نہیں ان سے متعلق حکومت کی کیا پالیسی ہے ؟۔ کیا افغان طالبان کے ساتھ مل کر اس کا سیاسی حل تلاش کیا جارہا ہے یا پھر کوئی اور حکمت عملی اپنائی گئی ہے ؟ کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔

مذکورہ صورت حال کو دیکھا جائے تو نہ صرف ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہے بلکہ اب امارات اسلامی بھی حالت جنگ کی طرف جارہی ہے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق امارات اسلامی بھاری ہتھیار پاکستانی بارڈر کے قریب منتقل کررہی ہے۔

عملاً اس ملک کا ایک صوبہ حالت جنگ میں ہے لیکن باقی ملک کو اس جنگ کا احساس ہے اور نہ اس صوبے کو چلانے والوں کو ۔ یہاں اندرونی سیاست اور توتو میں میں کا غلبہ ہے ۔ ریاست صرف فائر فائٹ چل رہی ہے اور مسئلے کے دیرپا حل کیلئےکوئی راستہ تلاش نہیں کیا جارہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button