کاروبار

بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری

عوام پر پھر سے بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کے لیے نئی حکومت کے آنے کے بعد بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی 28 مارچ کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button