سیاسیات

ایک اور پارٹی کا ووٹ نہ دینے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) نے بھی پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اےاین پی ارکان کسی بھی اسمبلی یا سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اےاین پی سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے اس لیے صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کےحق میں نہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے صدر ،وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ،وزیر اعظم،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button