سپورٹس

کیا کرکٹ بورڈ کو اب چیئرمین محسن نقوی کے پسندیدہ ایس پی، ڈی سی چلائیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اَپ، تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

اب تک کی پیش رفت کے مطابق 6 سینئر سرکاری افسران کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپرد کردی گئیں،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایس پی زین عاصم، ایس پی ارتضی کمیل، ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیع اللہ اور محمد عثمان باوجوہ پی سی بی امور چلائیں گے جبکہ چئیرمین تمام افسران کی بورڈ میں خدمات کا تعین کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی تقرریاں چیئرمین بورڈ کی خواہش پر کی گئیں ہیں۔ ان افسران میں تمام ہی محسن نقوی کے قریب ہیں۔ یاد رہے کہ محسن نقوی کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق سہیل اشرف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہیں جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ ختم کردیا جائے گا۔ اس وقت یہ عہدہ سلمان نصیر کے پاس ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی باگ دوڑ سونپی جائے گی جبکہ رفیع اللہ ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض نبھائیں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹیم مینجمنٹ سمیت دیگر تبدیلیاں کی جائیں گی۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی قواعد کے تحت چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر یا ملازم کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ڈیپوٹیشن پر سرکاری افسران کی بورڈ میں فی الحال 2 سال کیلئے تقرریاں کی جارہی ہیں جن ميں توسیع ممکن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button