ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی اے کو بلاجواز سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹوئٹر کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایکس سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔
عدالت نے پی ٹی اے کو بلاجواز سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنےسے روک دیا، دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے بیان دیا ایکس بند کرنے کی ہدایت نہیں کی گئیں، جس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ یہ کون بند کرتا ہے کس نے حکم دیا ہے بند رکھنے کا؟
جس پر وکیل نے بتایا کہ ایکس بند رکھنے، سروس کو سلو رکھنے کااختیارصرف پی ٹی اے کوہے، چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے مزید پوچھا
کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے؟ ہم نے پہلےبھی ایک درخواست میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔