سیاسیات

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی، جس میں شمالی پنجاب سے 20، سنٹرل پنجاب سے27 ، مغربی پنجاب سے 30 اور جنوبی پنجاب سے 33 امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بیان حلفی جمع کرادیا ہے.

شمالی پنجاب سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 20 ہے جبکہ سنٹرل پنجاب سے27، مغربی پنجاب سے 30امیدواراور جنوبی پنجاب سے 33 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے طلب کرلیا گیا ہے ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ، اسپیکر سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button