انتخابات
الیکشن 2024 کے نتائج کیسے تیار ہوں گے؟ فارمولا سامنے آگیا

الیکشن کمیشن کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے الیکشن 2024 کے نتائج کی تیاری سے متعلق طریقہ کار بیان کر دیا۔
کرنل ریٹائرڈ سعد کہتے ہیں کہ پریزائیڈنگ افسر کو ایک موبائل ایپ دی گئی ہے وہ رزلٹ کی تصور نکال کر رٹرننگ افسر کو بھیجے گا۔
ان کے مطابق اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو خود آ کر رزلٹ شیٹ جمع کروائے گا، سارے نتائج رٹرننگ افسر کے دفتر میں کمپائل ہوں گے۔
کرنل ریٹائرڈ سعد نے بتایا کہ ان کو بہترین سسٹم دیا ہے، اگر وہ ناکام ہو جاتا ہے تو آف لائن سسٹم چلے گا، اگر اس نے بھی کام نہیں کیا تو ہمارا روایتی نظام کام کرے گا۔