تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر میکرون کی خواجہ نظام الدین کی درگاہ پر حاضری

فرانسیسی صدر ایمونوئیل میکرون جو کہ ان دنوں دورہ بھارت پر ہیں، گزشتہ روز نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں واقعے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہ پر پہنچے۔

فرانسیسی صدر اور انکے وفد میں شامل افراد اس موقع پر مزار پر کچھ دیر احتراماً خاموشی کے ساتھ کھڑے رہے۔

یاد رہے کہ انہوں نے 13 رجب کو حضرت نظام الدین اولیا کے مزار پر جاری رسومات میں بھی شرکت کی۔

صدر میکرون کو اس موقع پر بھارتی صدر دروپدی مرمو نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ مزار کے متولی نے مہمان صدر کا استقبال کیا اور انہیں حضرت نظام الدین اولیا کی زندگی اور دیگر امور سے آگاہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button