تازہ ترینخبریںدنیا

حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان سے تعاون کا خواہشمند

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس کی مؤثر رکن ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہورہی ہے، پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کے خلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے، امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ہے، جبکہ امریکا نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کو دفاعی قرار دے دیا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت متاثر ہورہی ہے، اسرائیل سمیت خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے یمنی گروپ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں، خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کیے جانے والے خوشحالی محافظ آپریشن کا ساتھ دینا چاہیے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو ہتھیار اور اسرائیلی جہازوں کی اطلاعات ایران فراہم کررہا ہے، ایرانی حکومت کی پالیسیاں عام ایرانی عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں اشتعال انگیز اور عدم استحکام کی کارروائیاں بند کرے۔


 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button