انتخابات

الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن جائزے کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے دیگر جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کیلیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خط امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ محمد نعیم کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کا نفاذ تمام پارٹیوں پر کیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق حافظ نعیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے لاکھوں ووٹرز اپنی پسند کی جماعت کے لیے ووٹ استعمال کرنے کے حق سے محروم ہوئے جب کہ جماعت اسلامی ہر سیاسی قوت کیلیے یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ کی خواہش مند ہے اور اس معاملے کے جماعت کے نزدیک متعدد پہلو ہیں۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بھی انٹرا پارٹی انتخابات اس کی روح کے مطابق نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں جماعتوں میں خاندانی اور وراثتی قیادت مسلط ہے، اس لیے پی پی اور ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button