سیاسیات

رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا اہم بیان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام کی عدالت اپنا فیصلہ دے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو وہ حتمی ہوتا ہے جس پر من وعن عمل کی جاتا ہے تاہم عوام کی بھی ایک عدالت ہے اور 8 فروری کو عوام کی عدالت اپنا فیصلہ دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سپریم کورٹ میں پٹیشن پینڈنگ تھی تو فیصلہ آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی امیدواروں  کو آزاد امیدوار کے طور پر نشانات کیوں الاٹ کیے گئے۔ جب لیول پلیئنگ فیلڈ امیدواروں کو نہیں ملا تو پارٹی کو کیا دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صرف ایک ماہ بعد ہی عوام کی عدالت میں فیصلہ ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button