سپورٹس

یہ لمبی تقریریں کرتا ہے اسے ہٹایا جائے٬ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئی کھلبلی

یہ لمبی تقریریں کرتا ہے اسے ہٹایا جائے٬ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئی کھلبلینیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان این او سی کے معاملے پر کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں شکست ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے سخت رویے سے کھلاڑی پریشان اور ناخوش ہیں، سینئر کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر کے درمیان تعلقات آئیڈیل نہیں ہیں۔
پی سی بی نے حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ڈائریکٹر بناکر لامحدود اختیارات دیے،ڈومیسٹک کرکٹ میں ہونے والے کئی فیصلوں میں وہ پیش پیش ہیں۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان ، اعظم خان سمیت کچھ کھلاڑیوں نے دبئی میں مہنگی لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی مانگی تھی جنہیں این او سی جاری کردی گئی لیکن کچھ بڑے کرکٹرز نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی این او سی مانگی ہے لیکن محمد حفیظ این او سی کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جس سے ان کے معاہدوں کو خطرات لاحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button