انتخابات

ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے کتنے افراد نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ؟

الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیےجمع کروائے گئےکاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے 18 ہزار 546  کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

صوبہ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 13 ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، خیبر پختونخواہ سے 5 ہزار 278 اور بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7242 مرد،471 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لیے 182 مرد، 26 خواتین، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 1283 مرد، 39 خواتین، پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 3594 مرد،277 خواتین، سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے1571 مرد، 110 خواتین جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد، 19 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلوں کے لیے17 ہزار 744 مرد، 802 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

خیبر پختونخواہ اسمبلی کے لیے 3349 مرد، 115 خواتین، پنجاب اسمبلی کے لیے 8592 مرد،437 خواتین، سندھ اسمبلی کے لیے 4060 مرد، 205 خواتین جبکہ بلوچستان اسمبلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button