دنیا

حماس، اسلامی جہاد نے مصر کی جنگ بندی تجاویز مسترد کردیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامی جہاد نے مصر کی جنگ بندی تجاویز مسترد کردیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکام نے مکمل جنگ بندی کےلیے حماس اور اسلامی جہاد سے غزہ سے دستبردار ہونے کا کہا تھا، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

حماس حکام کے مطابق حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کےلیے مصری بھائیوں سے بات کی ہے۔

حماس حکام کے مطابق اسرائیلی جارحیت رکنے، غزہ میں امداد بڑھنے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پر بات ہوگی۔

اسلامی جہاد حکام کے مطابق تمام یرغمالیوں کی رہائی کےلیے اسرائیل کو تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد حکام کی قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button