پاکستان

احدچیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

احدچیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے احدچیمہ کو کام سے روکتے ہوئے عہدے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدرعارف علوی نے احد  چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکی منظوری دی۔ نگراں وزیراعظم نے احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر کوارسال کی تھی۔

نگراں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر سمری ارسال کی تھی۔ صدر نےنگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 48 ایک کےتحت منظوری دی۔

صاف و شفاف انتخابات کیلیے نگراں وزرا کو ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے الگ کرنے کا حکم دی اتھا

الیکشن کمیشن نے کہا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکم جاری کیا۔

درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل نے جانبدار وزرا کو نگراں کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button