تازہ ترینخبریںسپیشل رپورٹویڈیوز

ویڈیو رپورٹ: کالاش قبیلے کے تاریخی چومس فیسٹیول کا آج سے کا آغاز ہو گیا

چترال میں امن کے ثمرات جاری ہیں، کالاش فیسٹیول چومس کا جوش و خروش سے آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خوب صورت علاقے چترال میں کالاش قبیلے کے تاریخی چومس فیسٹیول کا وادئ بمبوریت، بریر اور رمبور میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

16 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 22 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں مختلف تہوار منعقد کیے جائیں گے، جن میں جانوروں کی قربانی، آٹے سے مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر تہوار منائے جا رہے ہیں۔

کالاش ویلی میں منعقد ہونے والے اس تاریخی فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button