تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی: عائشہ منزل فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی٬ 3 جاں بحق

ضلع وسطی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگنے سے جھلس کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

کراچی کے ضلع وسطی میں عائشہ منزل کے قریب کثیرالمنزلہ عرشی سینٹر کے گراؤنڈ فلور پر واقع فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، میز نائن فلور پر بھی آگ کو بھجا دیا گیا جبکہ پہلی اور دوسری منزلوں کے فلیٹس کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے واقعے میں اب تک تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ عمارت کی سرچنگ کا عمل جاری ہے اور عمارت میں مزید لوگوں کے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button