تازہ ترینخبریںدنیا

جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوج کیلیے غزہ میں سخت ترین دن

اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ فورسز کے لیے لڑائی کے ’انتہائی شدید دن‘ میں ہیں۔

ایک سینئر اسرائیلی کمانڈر کا کہنا ہے کہ زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ سخت لڑائی والے دن میں مصروف ہے۔

فوج کی جنوبی کمان کے سربراہ جنرل یارون فنکل مین نے کہا کہ ہم زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے انتہائی شدید دن میں ہیں۔

یہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس کے فوجی جنوبی غزہ میں خان یونس کے اندر زمینی لڑائی میں مصروف ہیں۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والی مختلف لڑائیوں میں منگل کو جھڑپوں کے دوران مزید 3 فوجی مارے گئے اور 4 دیگر شدید زخمی ہوئے۔

مرنے والوں میں اسرائیلی فوج کی 188 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 53 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ افسر اور 20 اور 21 سال کے دو فوجی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے منگل کے روز سرکاری اسرائیلی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے علاقے پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک غزہ میں 80 سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button