تازہ ترینخبریںپاکستان

اضافی بجلی موجود ہے ، اس کے باوجود ہم لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں، نگران وزیر توانائی

نگران وفاقی وزیر توانائی وپیٹرولیم محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان بجلی کے فی کس استعمال میں کم ترین سطح پر ہے، اضافی بجلی موجود ہے اس کے باوجود ہم لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر توانائی وپیٹرولیم محمد علی نے دی فیوچرسمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی مستقبل ہےاور دنیا میں فاصلے گھٹ جائیں گے، ہمیں جن مسائل کا سامناہےانکی ہم نےمنصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب 10 فیصد سے کم ہے جوکم ترین تناسب ہے، پاکستان کاماضی میں فی کس جی ڈی پی پڑوسی ملکوں سے زیادہ تھا لیکن ہم غیر دستاویزی معیشت،ہنڈی حوالہ ، بجلی و گیس چوری میں پھنس گئے، لوگ بل ادا نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر لوگوں کو ان کا بل ادا کرنا پڑتا ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے بتایا کہ توانائی کسی ملک کی لائف لائن ہے پاکستان میں بڑی آبادی کوتوانائی تک رسائی نہیں ، دیہات میں لوگ آج بھی لکڑی جلا رہے ہیں، پاکستان منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں پیچھے رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بجلی کے فی کس استعمال میں کم ترین سطح پر ہے، اضافی بجلی موجود ہے اس کے باوجود ہم لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں، پاکستان میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی منصوبہ بندی نہیں کرسکے ہیں۔

گیس کے شعبے کے‌ حوالے سے محمد علی نے کہا کہ گیس کے شعبے میں قیمت نہ بڑھنے سے مسائل ہوئے درآمدی بل بڑھا ہے تاہم حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کررہی ہے، گردشی قرضہ کم کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور بجلی کے شعبے میں کیپسٹی ادائیگیوں کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

نگراں وزیر نے زور دیا کہ پاکستان کو برآمدات اور برآمدات پر توجہ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے، مہنگی توانائی کی وجہ سے صنعتیں برآمدی شعبے میں مقابلہ نہیں کرسکیں گی۔

جواب دیں

Back to top button