
نشترکالونی میں ڈرم سے ملنے والی مرد اورخاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، مقتولین کی شناخت فرزانہ اور عمران کے نام سے ہوئی، دونوں کوجائیداد کے تنازع پرقتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈرم سے مرد اورخاتون کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت فرزانہ اور عمران کے نام سے ہو گئی ہے، فرزانہ کی عمران سے چوتھی اور پسند کی شادی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول فرزانہ کے بھائیوں نے ہی دونوں کوجائیداد کے تنازع پرقتل کیا، فرزانہ اپنے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگتی تھی، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
گذشتہ روز لاہور کی نشتر کالونی میں ڈرم سے دو تشدد زدہ لاشیں ملیں تھیں ، کماہاں گاوں کے رہائشیوں نے دو مشکوک ڈرم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر نشترکالونی تھانہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ڈرم کھولے تو ایک مرد اور ایک خاتون کی بوری بند لاش ملیں۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مقتولین کی شناخت اور دوہرے قتل کی وجوہات سامنے لانے کے لیے تفتیش شروع کردی تھی کہ مرد اور خاتون کو قتل کیوں کیا گیا ؟ یہ جائیداد کا تنازع ، خاندانی اختلاف یا انتقامی کارروائی۔