تازہ ترینخبریںدنیا

ویڈیو: اسرائیلی بمباری کے جواب میں تل ابیب پر حماس کے راکٹ حملے

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کار راکٹ حملوں سے جواب دیتے ہیں مگر زیادہ تر راکٹ آئرن ڈوم کے فوری حرکت میں آنے کے نتیجے میں فضا ہی میں تباہ کردیے جاتے ہیں۔

تاہم بعض اوقات اسرائیل کا جدید ترین اور فول پروف فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ بھی فنی خرابی کی وجہ سے فلسطینیوں کے راکٹ روکنے میں ناکام رہتا ہے۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ سے داغا گیا ایک راکٹ تل ابیب میں جا گرا مگر آئرن ڈوم اسے فنی خرابی کی وجہ سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔

راکٹ حملے کے بعد تل ابیب اور غزہ کے آس پاس کی بستیوں میں سائرن بج رہے تھے۔

حماس کے فوجی دستے القسام بریگیڈز نے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں تل ابیب پر بمباری کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ 7 اکتوبر کواس وقت جنگ چھڑ گئی تھی جب حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کرکے 1400 اسرائیلیوں کوہلاک اور اڑھائی سو کو یرغمال بنا کر غزہ لے آئی تھی۔

اس واقعے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف شدید ترین جنگ شروع کی ہے جس میں اب تک 9,770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 4,800 بچے اور 2,550 خواتین شامل ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مرنے اور زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button