تازہ ترینخبریںدنیا

ایران کی غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر امریکہ کو ‘سخت نقصان’ کی دھمکی

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا عشتیانی نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر غزہ میں فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو امریکہ کو سخت نقصان ہو گا۔ امریکہ کے لیے یہ ایرانی انتباہ ایران کے ریاستی میڈیا کی طرف سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ‘ہمارا امریکیوں کو مشورہ ہے کہ غزہ میں جنگ کو فوری روکے اور جنگ بندی کا نفاذ کریں’ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق بصورت دیگر وزیر دفاع نے دھمکی دی’ امریکہ سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے ایران فلسطینیوں کا حامی ہے اور اسرائیل اسے حماس کا اسلحہ سپلائر اور مالی اعتبار سے سب سے اہم فنانسر سمجھتا ہے۔ ایران بھی امریکہ کو اسرائیل حماس جنگ میں شریک قرار دیتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button