
تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کو جاری ٹی وی ٹکرز کے مطابق عمران خان کو جیل میں کھانے میں زہر دینے (سلو پوائزننگ) کی اطلاع۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب۔
کورکمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ ہی دیر میں منعقد کیا جائے گا۔
کورکمیٹی چیئرمین عمران خان کی اپنے وکلاء کو فراہم کی گئی معلومات کا نہایت تفصیل سے جائزہ لے گی۔
کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد دورانِ قید چیئرمین عمران خان کی زندگی سے کھیلنے جیسے مکروہ عمل پر مفصل اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیاتھا۔
عمران خان کی یہ گرفتاری عدالت کی طرف سے انہیں تین سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد عمل میں آئی۔
انہیں یہ سزا توشہ خان سے حاصل کردہ تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سنائی گئی ۔
تاہم اب وہ سائفر کیس میں گرفتار ہیں۔