تازہ ترینخبریںپاکستان

پسند کی شادی: مولانا طارق جمیل کے بیٹے سے متعلق تکلیف دہ انکشاف

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے مبینہ طور پر خود کو سینے میں گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ پولیس اور انکے بھائی کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق وہ شدید ڈپریشن کے مریض تھے اور آج انہوں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا اختتام کر لیا۔

دوسری جانب مولانا کے مرحوم بیٹے کی نجی زندگی کے حوالے سے ایک پرہشان کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کے ازدواجی زندگی میں بھی مسائل تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔ جو کہ کچھ عرصہ بعد ہی تنازعات کا شکار ہو کر طلاق کی صورت میں ختم ہوئی۔ جس نے انکی ذہنی حالت کو مزید نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جواب دیں

Back to top button