
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز ایرانی ہم منصب کی جانب سے موصول ہونے والی ایک ٹیلی فون کال میں غزہ کی پٹی اور اس کے قرب وجوار میں ہونے والی خطرناک پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بڑھتی ہوئی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں عالمی برداری سے جنگ بندی اور نہتے شہریوں کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز ان دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کے امکانات پر بھی بات کی گئی۔