
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے سائفر کیس کو توشہ خانہ کیس کا سیزن ٹو قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں مسترد ہو گئیں، تمام تحفظات کو سپریم کورٹ کے پاس لیکر جا رہے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر 10 گھنٹے دلائل سنے ، چیئرمین پی ٹی آئی کامؤقف ہے سائفر کا ایشو قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ، ڈی کلاسیفائی ہوا تو سیکرٹ کیسے ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، ملزم کیخلاف ثبوت کااسے علم ہونا چاہیے، شاہ محمود قریشی سے زیادہ سائفر کیس کو کوئی نہیں جانتا، آج شاہ محمود بھی خفا تھے،جج سے گلہ کیا کہ وکلاسے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جس شخص کے پاس سائفر ایک سو ستر دن رہا وہ تو آزاد گھوم رہا ہے، انھیں اس کیس میں گواہ نہیں رکھا گیا، چیئرمین کی ضمانت خارج ،اخراج مقدمےکی درخواست مستردہوناحیران کن نہیں۔