
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 50 قیدی مارے گئے ہیں۔
اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر بیان میں القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسیروں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں کم از کم 224 یرغمال بنائے ہیں۔
دو روز قبل القسام بریگیڈ نے 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے میں بنائے گئے مزید 2 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔
ترجمان ابوعبیدہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور مصر کی ثالثی کے بعد غزہ سے دو قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے دونوں قیدیوں کوانسانی اور طبی وجوہات کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔
حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے دوٹوک کہا ہے کہ اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیلی فوجیوں سے سروکار ہے سویلین کو حوالے سے کرنے سے متعلق کئی ممالک کو اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔