تازہ ترینخبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد مارے گئے

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے 2 مقامات پر جھڑپوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے دو مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، گھڑیوم میں ہونے والی جھڑپ میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں حضرت زمان عرف خوارے ملا شامل ہے، سرکردہ دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے تین سپوت شہید ہوگئے۔

شہدا میں لانس نائیک تبس الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کشمور کے 25 سالہ سپاہی فرمان علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

Back to top button