تازہ ترینخبریںپاکستان

لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی، صدرِ مملکت کا خراجِ عقیدت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائدِ ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قائدِ ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان جدوجہد آزادی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائدِ ملت کا وژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button