تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے ، فلیڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، بالاکمانڈکی یکجہتی کے ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خودمختاری، تنظیمی ڈھانچہ برقراررکھیں گی۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سےبھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔

ان کا کہنا تھا طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا کہ طالبان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دیں گے، تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے-

جواب دیں

Back to top button