تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

Back to top button