تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

’شادی کب کرو گی آنٹی؟‘ کرن اشفاق کا صارف کو دلچسپ جواب

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے شادی کے سوال پر صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن اشفاق نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے سوالات کرسکتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے کرن اشفاق سے نجی زندگی، شوبز کیریئر اور شادی سے متعلق سوالات کیے گئے جس کے اداکارہ نے جوابات بھی دیے۔

تاہم ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ’شادی کب کرو گی آنٹی۔‘

کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یار آپ کی ڈی پی دیکھی میں نے، ماشا اللہ آپ صرف پانچ یا چھ سال بڑی ہوں مجھ سے خیر، جب بھی ہوگی اپ کو اپ کے حصے کی بریانی کی پلیٹ ودھ بوٹی مل جائے گی، کوئی بات نہیں کالی والی بوتل کے ساتھ۔

کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوئی جس کی وجہ تاحال کسی کو نہیں معلوم۔ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

رواں سال فروری میں سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے سوال کرنے والوں کو مشورہ دیا تھا کہ طلاق کا سبب ان سے نہیں بلکہ عمران اشرف سے معلوم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پُرسکون ہو چکی ہے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ ان کی طلاق کا سبب کیا تھا وہ تو انہیں مثالی جوڑا سمجھتے تھے؟ جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا تھا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button