
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی شہر عسقلان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
حماس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہائشیوں کے پاس مقامی وقت کے مطابق شام پانچ ( 1700) بجے تک کا وقت ہے جس میں انھیں شہر خالی کرنا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک غزہ سے اسرائیل پر 4500 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔