تازہ ترینخبریںدنیا

طالبان کو نکالنے کے لئے اسرائیل کی مدد لینے کو تیار ہیں، افغان قومی مزاحمتی محاذ

افغانستان میں قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما اور ملک میں طالبان حکومت کے خلاف لڑنے والےمرکزی گروپ نے کہا ہےکہ وہ علاقائی امن کے قیام میں اسرائیل کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے قبضے کو ختم کرنے کے لئے وہ یہودی ریاست سے امداد اور حمایت قبول کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے کہا کہ "ہمیں اسرائیل سمیت کسی بھی فریق سے مدد کی ضرورت ہے جو ہماری حمایت کرنا چاہتا ہے۔ میرے خیال میں ہم سب کو اندھیرے، دہشت گردی اور جہالت کے عالم میں انسانیت کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔” .

مسعود، جنہوں نے ایلیٹ یونیورسٹیوں اور انگلینڈ کی مشہور سینڈہرسٹ رائل ملٹری اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کی جانشینی اختیار کی، یورپ میں ان مزاحمتی قوتوں کی حمایت حاصل کرنے اور اپنی کتاب ’’ہماری آزادی‘‘ کی تشہیر کے لیےموجود ہیں۔

مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خود صدر نہیں بننا چاہتے اور ایک جمہوری حکومت قائم کی جائے گی جو اس کے بعد اپنے سرکاری بین الاقوامی تعلقات اور اسرائیل کے ساتھ علاقائی ترقیاتی پروگراموں میں اس کی شرکت کا فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button