تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

مقتول ہردیپ سنگھ ہم جنس پرست، کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو کا معشوق تھا، بی جے پی

بھارت اور کینیڈا کے درمیان ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی سفارتی کشمکش اس وقت دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے کے درمیان بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران اپنی خفت کو مٹا نے کے لئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بے ہنگم استعمال کر رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے سکریٹری تیجندر پال سنگھ بگا کی بھارتی اخبار میں رپورٹ ہونے والی ایک ٹویٹ کے مطابق مارا گیا سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ ننجر ہم جنس پرست تھا اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اسے پسند کرتے تھے اور اسکے عاشق تھے۔
لیکن نجار نے ٹروڈو کو کسی اور کے لیے چھوڑ دیا۔ کیا اس کے قتل کی یہی وجہ ہے؟” اتراکھنڈ کے بی جے وائی ایم انچارج نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر سوال کیا۔
ان کا یہ بیان ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعطل کے درمیان آیا ہے جو ٹروڈو کے الزام کے بعد پیدا ہوا تھا کہ نجار کے قتل میں ہندوستانی حکومت ملوث تھی۔ ہندوستان نے کینیڈا سے ان الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کو کہا ہے لیکن ابھی تک کوئی ثبوت نہیں فراہم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ ننجر کو 18 جون کو سرے کے ایک گرودوارے کے باہر مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔ بھارت نے 2020 میں اسے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ نجار خالصتان ٹائیگر فورس (KTF) ماڈیول کی نیٹ ورکنگ، فنانسنگ اور تربیت میں ملوث تھا۔

جواب دیں

Back to top button