تازہ ترینخبریںپاکستان

جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل دھماکا٬ ڈی ایس پی سمیت 25 شہید

مستونگ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بازار میں ہونےو الے دھماکے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ  کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔

دھماکے میں ابتدائی طور پر 10 افراد  کے شہید اور 40 زخمی ہونے کی طلاعات تھیں جن کی تعداد  وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button