تازہ ترینخبریںسیاسیات

وطن واپس نہ آئیں، بے نظیر کے انجام کو یاد رکھیں، نواز شریف کودھمکی آمیزپیغام

ملک مکی سیاسی فضا اس وقت نواز شریف کی واپسی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ تاہم انکی واپسی کے عمل کو شک کی نگاہ سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اب ملک کے معروف صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں یہ انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو دھمکی آمیز مشروں کی صورت میں اہم پیغام دیئے جا رہے ہیں۔ حامد میر لکھتے ہیں کہ نواز شریف کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے انجام سے ڈرایا جا رہا ہے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر مینار پاکستان کے سائے تلے ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ ایئرپورٹ سے جلوس کی صورت میں مینار پاکستان نہ جائیں، خدانخواستہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جائے جو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ 2007ءمیں راولپنڈی میں پیش آیا تھا۔ جو لوگ نواز شریف کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے انجام سے خبردار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ خطرہ صرف نواز شریف کو نہیں بلکہ شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے کچھ دیگر رہنمائوں کو بھی ہے۔حال ہی میں باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ایک ورکرز کنونشن پر خودکش حملہ ہو چکا ہے لہٰذا نواز شریف کو دی جانے والی وارننگ کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہیں محتاط رہنا ہو گا لیکن وطن واپس تو آنا ہے۔

مسلم لیگ( ن) انکے بغیر ایک موثر انتخابی مہم نہیں چلاسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button