
پاکستان اسرائیل خفیہ تعلقات سے متعلق ترجمان دفترخارجہ نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان واضح مؤقف رکھتا ہے جب فیصلے کرنے کا وقت آئے گا تو پاکستان بھی اپنے مفاد میں فیصلےکرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت نہیں پاکستان اپنے فیصلے اپنے مفاد میں خود کرتا ہے پاکستان سے اسرائیل سے متعلق کسی فیصلے کی توقع یا دباؤ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کاحل چاہتا ہے دوسرےممالک اسرائیل سےمتعلق کیا پالیسی رکھتے ہیں اس پر بات نہیں کر سکتی، سعودی عرب اسرائیل تعلقات پرکسی ملک سےکوئی ایڈوائس نہی آئی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کےڈوزیئر ہم نے اقوام متحدہ اور دوست ممالک سے شیئر کیے تھے، 2021 میں لاہور حملے کے ڈوزیئر بھی دوست ممالک اور یوین سے شیئر کیے تھے بھارتی دہشت گردی کےجو بھی ثبوت آتے ہیں عالمی برادری سے شیئر کرتے ہیں۔