تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی میں ڈکیتی کے بعد موبائل سم بند نہ کرانے والے شہری کا انجام

ڈاکوؤں نے چھینے گئے موبائل سے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ سے مزید رقم نکلوالی، ڈاکوشہری سے موبائل فون ودیگراشیا چھین کرفرار ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے، شہری نے موبائل فون چھن جانے پر سم بند کرانے پرسستی کی اور ڈاکوؤں نے بینک اکاؤنٹ اور ایزی پیسہ سےمزید رقم کی ٹرانزیکشن کرلی۔

بیس ستمبرکورنگی پانچ کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد سے لوٹ مار کی تھی ، اس دوران ڈاکو شہری سے موبائل فون ودیگراشیا چھین کرفرار ہوئے تھے۔

شہری نے اے ٹی ایم و دیگر چیزیں بلاک کرائی تھیں تاہم ڈاکوؤں نے ہیلپ لائن فون کرکے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ ایکٹیو کرالیا، اے ٹی ایم ایکٹیو کرنے کیلئےدرکار معلومات چھینی گئی دستاویزات میں تھیں۔

ملزمان نے واردات کے اگلےروز ایزی پیسہ اوراے ٹی ایم سے اکیس ہزارروپے ٹرانسفر کرالیے تاہم شہری نے تھانے میں مقدمے کے لیےدرخواست جمع کرادی ہے

جواب دیں

Back to top button