
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بنانے والے پاکستانی فنکار کی قسمت کھل گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دماغی فالج کے عارضے میں مبتلا 33 سالہ عمر جرال نے محمد بن سلمان کا خوبصورت پورٹریٹ بنایا تھا جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے عمر جرال سعودی ولی عہد کے علاوہ دنیا کے دیگر مسلمان رہنماؤں کے بھی پورٹریٹ بنا چکے ہیں۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایک تقریب کے دوران محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بنانے پر عمر جرال کو عمرے کا ٹکٹ بطور تحفہ دیا۔
عمر جرال صدر مملکت عارف علوی، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پورٹریٹ بھی بنا چکے ہیں۔
في مبادرة جميلة، تعكس العلاقات الأخوية بين السعودية وباكستان كرَّم سفير خادم الحرمين الشريفين أ. نواف بن سعيد المالكي الشاب (عمر جرال) الذي شارك بعمله الفني في احتفال أقيم بمناسبة #اليوم_الوطني_93_السعودي في مدينة لاهور، وكان عمر قد رسم صورة ولي العهد السعودي الأمير… pic.twitter.com/zGzY6tTdcJ
— باكستان بالعربية (@PKarabic) September 22, 2023