تازہ ترینخبریںسیاسیات

امید ہے کہ نواز شریف وطن آکر کیسز کا سامنا کریں گے٬ بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ن لیگ سے ہے اور مجھے یقین ہے نواز شریف وطن واپس آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ ن لیگ سے ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا تمام سیاسی پارٹیاں ایک ساتھ الیکشن کا مطالبہ کرتیں، پی ڈی ایم کے سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلا جاتا، ن لیگ نے بندوبست کیا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو تو شکایت انہی کے خلاف ہوگی، کسی اور سے شکایت ہوتی تو میں اس کا نام لیتا، پی پی کے اس حوالے سے اعتراض سیاسی جماعت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان کرنے کا اختیار نہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے نہ میرے پاس ہے، بلکہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کی تاریخ کا فوری طور پر اعلان ہونا چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button