
یونیورسٹی آف لاہور کے سکول آف کریٹو آرٹس کی جانب سے سوکا آرٹ گیلری میں نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
جہاں ملک کے مایا ناز آرٹسٹس نے اپنے اپنے فن پارے آویزاں کیے ۔ نمائش کی منتظم سندس قریشی تھیں۔
آرٹ نمائش میں عشرت بھٹی٬ محمد ابرار ، بن قلندر ، قوصر اقبال ، شبیر احمد ، شبیل منیر ، ام لیلی’ کے فن پاروں نے ناظرین کے دل موہ لیے ۔
اس موقع پر شہر بھر سے آئے شائقین خطاطی٬ فن و ہنر نے فن پاروں کے معیار کو سراہا۔
اس حوالے سے فن پاروں کے خالق آرٹسٹس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے سربراہ سکول آف کریئٹو آرٹس سید عاطف امجد علی اور انتظامیہ کے ممنون ہیں۔
یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رؤف اور سربراہ سکول آف کریئٹو آرٹس سید عاطف امجد علی نے بھی اگزیبیشن میں شرکت کی۔
جہاں ان کا کہنا تھا کہ یورنیورسٹی آف لاہور اپنے طلباء کو ایسے مواقع فراہم کرتی رہتی ہے تا کہ طلباء کے اندر مزید نکھار پیدا کیا جا سکے ۔