تازہ ترینخبریںپاکستان

سیاستدانوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی نہیں مار سکتا , وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس میں ملکی تازہ ترین صورتحال پر میڈیا نمائندگان سے بات کی ۔

نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ چینی ، ڈالر اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کا بھی کردار ہے۔ کیا سیاست دانوں کے خلاف بھی کوئی ایکشن لیا جائے گا ؟

نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی مغل بادشاہ نہیں جو حکم جاری کروں کہ کل صبح 10 بیوروکریٹس اور 10 سیاست دانوں کو گولیوں سے اڑا دیا جاۓ تاکہ پیغام واضح طور پر چلا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب 21 ویں صدی میں ممکن نہیں ہے ۔

لیکن جہاں ہمیں سیاست دانوں کی کرپشن کے آثار ملے تو ہم کسی خوف اور حمایت کے بغیر ان کو قانون کے دھارے میں لیکر آئیں گے اور اس ذخیرہ اندوزی کے چنگل سے ملک پاکستان کو آزاد کروائیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button