تازہ ترینخبریںسیاسیات

"پتر بہت برے پھنسے ہو” فردوس عاشق کا جلتی پر تیل کا کردار

حال ہی میں فردوس عاشق اعوان نے ایک پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے گزشتہ ماہ شیعب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انکو کیوں لگا تھا کہ اس شادی کا مستقبل اچھا نہیں ہے اور شعیب ملک پھنس گئے ہیں

مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ‘ہم جب پاکستان سے بارات لیکر بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچے تو وہاں دورانِ تقریب ہم سب کی چاہ تھی کہ نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ تصاویر بنوائیں لیکن ان کی ساس نے کیمرہ مین کو روک دیا۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جب شعیب ملک کی ساس نے کیمرہ مین کو تصاویر لینے سے روکا تو اس نے میری جانب دیکھا اور میں نے یہ معاملہ جاکر شعیب کو بتایا۔’

انکا کہنا تھا کہ ‘میری بات سن کر شعیب نے سامنے کھڑے شخص سے کہا کہ دیکھیئے یہ میرے ساتھ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ہیں، آپ ان کو تصویر کیوں نہیں لینے دے رہے ؟ جس پر اس شخص نے حیران کردینے والے الفاظ ادا کیے۔’

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘وہ شخص بولا کہ ہمیں اس تقریب کی تصاویر بنانے کا کام دلہن کی فیملی کی جانب سے ملا ہے اور ساتھ ہی یہ زمہ داری بھی ملی ہے کہ اس تقریب کی تصاویر بغیر اجازت کسی کو نہ دی جائیں اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کو تصاویر بنانے دیا جائے۔’

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ یہ سن کر شعیب چپ ہوگیا اور پھر ہم نے بھی اس فوٹوگرافر کو کہا کہ آپ ہی اس تقریب کی تصاویر ہمیں بھیج دیجیئے گا جو ہمیں کافی زیادہ دن گزر جانے کے بعد ملیں، لیکن اس بات سے شعیب کو بہت شرمندگی اٹھانی پڑی تھی

انہوں نے کہا کہ یہ صورتِ حال دیکھ کر میں بہت حیران ہوئی تھی اور اسی سبب شعیب کے کان میں اپنی دور اندیشی کے پیشِ نظر کہہ دیا تھا کہ ‘پتر بیت بُرے پھنسے ہو’

سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے شعیب اور ثانیہ کی شادی کے حوالے سے بار بار منفی بیانات جاری کرنے کے باعث ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور اکثر صارفین انہیں خاندان میں جھگڑے کروانے والی ‘پھپھو’ قرار دے رہے ہیں، جبکہ چند کا یہ بھی کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو شادی میں لے جا کر شعیب ملک نے بہت بڑی غلطی کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button