
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 315 روپے تک گر گئی جو گذشتہ روز 323 روپے پر بند ہوئی تھی۔
ڈالر کی اوپن مارکیٹ کی قیمت میں دو کاروباری دنوں کے دوران اب تک اٹھارہ روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بدھ کے روز پندرہ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 307.25 روپے تک پہنچ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کے فرق کو ابھی بھی مزید کم کرنا ہے جس کا مطلب ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر بڑھ سکتا ہے اور اوپن مارکیٹ میں مزید گِر سکتا ہے۔