4 ہزار سال پرانی ماں٬ بچے کی محبت کی کہانی جو اشکبار کردے

چینی ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ماں اور بچے کے ایسے ڈھانچے دریافت کیئے ہیں جو کہ 4000 سال سے ایک دوسرے کے گلے لگے ہوئے ہیں۔ یعنی جب اس ماں اور بچے کی موت ہوئی تو ماں نے اہنے بچے کو اپنی حفاظتی آغوش میں لے رکھا تھا۔ جبکہ ماں اوپر کی جانب دیکھ رہی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ماں تقریباً 2,000 قبل مسیح میں وسطی چین کے صوبہ چنگھائی میں آنے والے ایک طاقتور زلزلے کے دوران اپنے بچے کی حفاظت کی کوشش کر رہی تھی۔
باقیات کی ایک وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ ماں اپنے چھوٹے بچے کے گرد بازو رکھے ہوئے فرش پر گھٹنے ٹیکتی ہوئی اوپر دیکھ رہی ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اس کا بچہ لڑکا تھا۔
یہ باقیات کانسی کے زمانے کے ابتدائی آثار قدیمہ کے مقام پر کھودی گئی تھیں جس کا نام ‘مشرق کا پومپی’ تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مقام زلزلے اور پیلے دریا کے سیلاب سے متاثر ہوا تھا، لیکن ابھی تک تباہی کے صحیح پیمانے کو سمجھنا باقی ہے۔
تاہم، سمجھا جاتا ہے کہ اس تباہی نے پوری بستی کا صفایا کر دیا۔ ماں اور بیٹے کی محبت کی داستان جو کہ 4 ہزار سال تک جاری رہی آج کے انسانوں کی آنکھیں نم کر رہی ہے۔